تل ابیب (آئی این پی )بدعنوانی کے مقدمے میں معافی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئی جن کا کہناہے کہ انہیں معافی ہرگز نہیں ملنی چاہیے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی شہریوں نے ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا وزیراعظم نیتن یاہو کی کرپشن کے مقدمے میں فیصلہ آنے سے قبل معافی کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں آنا چاہیے۔مقررین کا کہنا تھا نیتن یاہو وزارت عظمی کے عہدے پر بیٹھے ہیں ایسے میں معافی کا مطالبہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ان کو کوئی بھی معافی مانگنی ہے تو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے، ان کے جرائم کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے