لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ون ونڈو سیل پرنیا نظام‘‘ڈیجیٹل فائل پروسیسنگ سسٹم ’’ متعارف کرا دیا گیا۔یہ سسٹم اب ون ونڈو پر درخواست وصولی کا واحد ذریعہ ہوگا۔نئے ڈی ایف پی ایس سسٹم کو گوگل میپ سے منسلک کر دیا گیا ۔ اس کے تحت جیسے ہی کوئی شہری درخواست جمع کرواتا ہے، اس کی منتخب کردہ لوکیشن گوگل میپ پر ظاہر ہو جاتی ہے۔درخواست کے ساتھ متعلقہ سوسائٹی کی حدود، پلاٹ کا ریکارڈ اور نقشہ کی شفٹنگ کا مکمل ڈیٹا بھی سسٹم کے ساتھ خودکار انداز میں منسلک ہو جاتا ہے۔