لاہور(آئی این پی ) نادرا ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سول رجسٹریشن کا ون ونڈو کائونٹر خدمت مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔لاہور کے جناح ٹائون ہال سے متعلق میڈیارپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نادرا نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کے خاتمے کے لیے مینول فارم وصولی کا کائونٹر بند کیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹس کے اجرا کی سہولت کسی موقع پر بند نہیں کی گئی۔ جناح ٹائون ہال میں سول رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے برٹھ اینڈ ڈیٹھ سرٹیفیکٹ ون ونڈو بند کر دی ہے، جس سے برتھ اینڈ ڈیٹھ سرٹیفکٹ کا حصول شہریوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔