ایس آئی ایف سی کی جانب سے ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد(آئی این پی)سپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل(ایس آئی ایف سی)کی جانب سے ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کاری تیز بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا، نئے نظام کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں اور تجاویز کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حل کیا جائے گا۔ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب کے ذریعے ملکی و غیر ملکی کاروباری افراد معلومات، رہنمائی اور سرکاری رابطے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں،