ہمیں بھارت کی طرف سے ڈرایا گیا،پاکستان نہ جائیں، وہ مار دینگے:یاتری
شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہاگزشتہ روززیرولائن راہداری کے ذریعے 300 کے قریب سکھ یاتری کرتاپور پہنچے،سکھ یاتریوں نیکرتارپور پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا،پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے،ہم نیکہا کہ موت تو کہیں بھی آسکتی ہے اور ہم پاکستان کرتارہور آگئے ،یاتریوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں ، پاکستان ایک پر آمن ملک ہے یاتریوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے۔ اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے تاکہ سکھ یاتری اپنے روحانی مقام پر نہ جائیں۔