بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد

 پاکستان پرامن  ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے:سکھ یاتری 
 شکر گڑھ(آئی این پی )بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے ، ہم نے کہا موت تو کہیں بھی آسکتی اور ہم کرتارپور پاکستان آگئے۔سکھ یاتریوں نے  کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں، پاکستان ایک پرامن  ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے