لاہور(خصوصی رپورٹ)بیساکھی میلے اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری 10اپریل کو واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان پہنچیں گے جبکہ کینیڈا، امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے یاتریوں کی آ مد کا سلسلہ جاری ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان کے مطابق بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزمتروکہ وقف املاک بورڈ سیف آ کھوکھر ،پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور سکھ رہنما ان کا استقبال کریں گے۔