17ملزم منشیات کی بھاری مقدار سمیت گرفتار

اوکاڑہ، حویلی لکھا، صدر گوگیرہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے 15 منشیات فروشوں سیساڑھے 17 کلو چرس، ایک کلو افیون،203 لٹر شراب بر آمد کی۔ حویلی لکھا پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش لیاقت علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ڈیڑھ کلوچرس بر آمد کر لی۔ تھانہ گوگیرہ پولیس نے گورنمنٹ بوائز کالج کے سامنے منشیات فروش پرویز الٰہی کو 12کلو چرس سمیت دھرلیا۔