واردات کی منصوبہ بندی کرتے ملزم پکڑے گئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی صوئے اصل پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر بدوکی گاوں سے حراست میں لیا گیاملزمان مختلف مارکیٹس میں شہریوں کی ریکی کرتے تھیموقع پا کر گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل موبائل فونز نقدی اور 3 پستول برآمد کر لئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان میں اسد، حیدر، یاسر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی سٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں