بھارتی رکن اسمبلی کان کنی پر اسمبلی سوالات واپس لینے کیلئے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

 نئی دہلی (آئی این پی ) غیر ملکی خبر رساں اد ارے   کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان میں اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)  نے بانسواڑہ کے باگیڈورا (ایس ٹی ) حلقے کی نمائندگی کرنے والے بھارتیہ آدیواسی پارٹی (بی اے پی)  کے ایم ایل اے جے کرشنا پٹیل کو 20 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، یہ رقم مبینہ طور پر کرولی ٹوڈا بھیم علاقے میں کان کنی کے معاملات سے متعلق اسمبلی میں پوچھے جانے والے سوالات واپس لینے کے بدلے میں دی گئی تھی۔