اینٹی کرپشن ٹیم نے شکایت ملنے پر الطاف کو گرفتارکرکے کرنسی نوٹ برآمد کرلئے
قصور(خصوصی رپورٹ) بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا وارڈ بوائے مبینہ طور پر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ قصور نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں کارروائی کرتے ہوئے الطاف نامی وارڈ بوائے کو شہری سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دی۔ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر رشوت کی مد میں دئیے گئے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔