ڈھاکہ میں مذہبی جماعتوں کی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

  خواتین کمیشن کی تحلیل، خواتین کے فٹبال میچز، میوزک شوز، تھیٹر اور پتنگ بازی  پر پابندی کا مطالبہ
ڈھاکہ (آئی این پی ) بنگلہ دیش کی مذہبی جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا، جو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ تھا ۔ حفاظتِ اسلام بنگلہ دیش کے بینر تلے مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں، مدارس اور علما کرام نے ریلی میں شرکت کی۔مقررین نے حکومت سے کئی مطالبات کیے، جن میں خواتین کمیشن کی تحلیل بھی شامل ہے، جس کا مقصد خواتین کے مساوی حقوق کو فروغ دینا ہے