جاپان میں حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں ہزاروں شہریوں کی شرکت

    ٹوکیو(یواین پی)جاپان میں شہریوں نے جاپانی پارلیمنٹ کے قریب احتجاجی ریلی نکالی ۔سی جی ٹی این کے مطابق اس ریلی میں سانائے تاکائیچی حکومت کی جانب سے ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی ہٹانے اور امن پسند آئین میں ترامیم کرنے جیسے اقدامات کی مخالفت کی گئی۔ جاپانی حکومت مستقبل قریب میں دفاعی سازوسامان کی منتقلی کے تین اصولوں اور اس کے اطلاق کے حوالے سے رہنما خطوط میں ترمیم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ جاپان کے ہتھیاروں کی بیرون ملک برآمد پر پابندیوں میں نرمی کی جا سکے۔