شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے، امدادی سرگرمیاں جاری ، زخمی ہسپتال منتقل
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش اور بھارت میں جمعے کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔پولیس اور محکمہ صحت کے مطابق زلزلے سے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.7 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب آیا، جو دارالحکومت ڈھاکا سے تقریبا 33 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا سمیت قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔زلزلے کے بعد کسی بڑے ڈھانچے کو نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔زلزلے کے جھٹکے بھارت کے مشرقی سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، لیکن اب تک وہاں کوئی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔