پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اسنیپ چیٹ کی سروس ڈائون،صارفین کو مشکلات کا سامنا

  اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے صارفین کو انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی سروس ڈا ئون ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا  کر ناپڑا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ کے صارفین نے 4 مئی 2025 سے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی سروس ڈائون  ہے،جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انکے اکاونٹس خود باخود لاگ آوٹ ہوگئے،جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیٹ پر لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سروس ڈاون ہونے پر اسنیپ چیٹ نے فی الحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔،تاہم صارفین وی پی این سے  ایپلی کیشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔