سڈنی (آئی این پی )اسنیپ چیٹ نے آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے 415,000 سے زائد اکائونٹس معطل کر دئیے ، کیونکہ نئے قانون کے تحت کم عمر صارفین کے لئے پلیٹ فارم استعمال کرنا ممنوع ہے۔کمپنی کے مطابق روزانہ مزید کم عمر اکائونٹس کی جانچ اور بلاکنگ جاری ہے، تاہم عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی مکمل طور پر موثر نہیں، جس کی وجہ سے بعض نوجوان پابندی سے بچ سکتے ہیں۔نئے قانون کے تحت اسنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکائونٹس بلاک کرنے کا پابند کیا گیا ہے