مری میں 10دن سے انٹرنیٹ سروس معطل،صارفین کو مشکلات کا سامنا

کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے مری، کوٹلی ستیاں بھی متاثر ہیں:ڈی سی 
 مری (آئی این پی )ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ 10 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حالیہ صورتِ حال کے پیشِ نظر مری میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ڈی سی کے مطابق سگنل ٹاورز مری کشمیر کے سنگم پر نصب ہیں، کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے مری، کوٹلی ستیاں بھی متاثر ہیں۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیاحوں، کاروباری حلقوں، تعلیمی اداروں، دفاتر میں کام کرنے والے بھی مشکلات سے دو چار ہیں۔