قوت سماعت سے محروم 16 سالہ لڑکا بازیاب

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے قوت سماعت سے محروم 16 سالہ لڑکا بازیاب کرلیا۔ لواحقین کا پولیس سے اظہار تشکر،ذرائع کے مطابق قوت سماعت سے محروم ایوب پارک اوکاڑہ کا رہائشی 16سالہ محمد حسن 5 روز قبل گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔کافی تلاش کے بعد لاپتہ محمد حسن کے بھائی نے تھانہ اے ڈویڑن میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ ایس ایچ او جہاں زیب وٹو نے پولیس نفری کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس سے سراغ لگایا اور بچے کو بازیاب کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا۔