پبلک سیفٹی ایپ قوت گویائی سے محروم شہری کی آواز بن گئی

 لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ قوت گویائی سے محروم شہری کی آواز بن گئی ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گلبرگ سے قوتِ گویائی سے محروم شہری نے 15 پر ویڈیو کال کے ذریعے مدد طلب کیپبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے شہری نے اشاروں کی زبان میں اپنی شکایت درج کرائی شہری نے بتایا کہ گھر کے افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سیف سٹی کے سائن لینگوئج تربیت یافتہ آفیسر نے شہری کا مسئلہ سمجھ کر فوری ایکشن لیاسیف سٹی کنٹرول روم کی بروقت کارروائی سے شہری کی دادرسی ممکن ہوئی,وزیراعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق خصوصی افراد کو فوری پولیس مدد فراہم کی جا رہی ہیایپ میں عام شہریوں سمیت خصوصی افراد کے تحفظ اور فوری رسپانس کی جدید سہولیات شامل ہیں، پبلک سیفٹی ایپ اینڈرائڈ پلے سٹور اور آئی او ایس ایپ سٹور سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے