پولیس ملازمین کی قوت سماعت سے محروم مزید دو بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا دی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انورکا احسن اقدام، پولیس ملازمین کی قوت سماعت سے محروم مزید دو بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی کو کلئیر امپلانٹ سرجری کے بعد روبصحت بچیوں علیزہ عمران اور حورین زینب سے ملاقات کے لیے نجی ہسپتال گئے۔ اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں محمد عمران اور راول ممتاز کی بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کامیابی سے سر انجام پا گئی ہے۔بچوں کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری پر اب تک 5 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔