لاہور(خصوصی رپورٹ)چار ماہ سے تنخواہوں کے منتظر اساتذہ کے لیے محکمہ خزانہ نے سیلری کی ادائیگی کے لیے بجٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق بارہ ہزار عارضی اساتذہ کو جلد ادائیگیاں کی جائیں گی جبکہ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اساتذہ کے اکاو?نٹس میں تنخواہیں منتقل کر دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عارضی سکول اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہونے کی جانب گامزن ہے۔ محکمہ خزانہ نے بارہ ہزار عارضی اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔