لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں میں عارضی اساتذہ کی تقرری کے لیے ایک اور ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ اب حتمی فہرستیں 3 مارچ کو جاری ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک اور ڈیڈ لائن دے دی ،اب عارضی اساتذہ کی تقرری 3 مارچ کو ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن آن لائن فہرستیں جاری کریں گے ،سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جانے ہیں۔اس سے قبل دس اور 14 فروری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔پانچ لاکھ کے قریب امیدواروں نے اپلائی کیا تھا۔