12ہزار سکول ٹیچر انٹرن کو 2 جون کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)بارہ ہزار سکول ٹیچر انٹرن کو 2 جون کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سکول ٹیچر انٹرن 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،ایس ٹی آئی کو اپریل اور مئی کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا،پرائمری سکول ٹیچر انٹرن کو 35 ہزار روپے ماہانہ دیا جانا تھا،مڈل سکول ٹیچر انٹرن کو 40 اور ہائی سکول ٹیچر انٹرن کو 45 ہزار ماہانہ دیا جانا تھا،2 ماہ گزرجانے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری کردیئے ہیں، تمام ایس ٹی آئی کو تنخواہیں 2 جون کو ادا کردی جائیں گی۔