12ہزار اساتذہ تنخواہ سے محروم

اساتذہ کو ماہانہ 45 ہزار روپے تک بھرتی کیا گیا۔فوری طور پر تنخواہیں جاری   کرنے کا مطالبہ 
لاہور: اساتذہ بھرتی ہوگئے  مگر  محکمہ سکول ایجوکیشن نے تنخواہیں جاری نہ کیں۔ سرکاری سکولوں کے 12 ہزار سے زائد اساتذہ ایک ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار عارضی ٹیچرز بھرتی کیے گئے ،اساتذہ کو مارچ میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اپریل کی دس تاریخ ہوگئی مگر تاحال تنخواہوں کے حوالے سے صورتحال کلیئرنہیں۔ اساتذہ کو ماہانہ 45 ہزار روپے تک بھرتی کیا گیا۔فوری طور پر تنخواہیں جاری کی جائیں۔