اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں، درخواستیں جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

ملک بھر کے نوجوان درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) میں بھرتیوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کے لئے درخواستیں اب 14 ستمبر 2026 تک جمع کرائی جاسکیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ان ملازمتوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مرد و خواتین آگے بڑھیں اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں دستیاب ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ملازمتوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانیکیلئے ملک بھر کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے