سٹی پلاٹ مالکان اپنے واجبات 6 جنوری بروز پیر تک جمع کرا سکتے ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے سٹی الاٹیز کی سہولت کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جنوری تک توسیع، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئیایل ڈی اے سٹی کے واجبات جمع کرانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی پلاٹ مالکان اپنے واجبات 6 جنوری 2025 بروز پیر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرانے کے لیے چالان فارم ایل ڈی اے کی ویب سائٹ lda.gop.pk اور ایل ڈی اے ایپلیکیشن سے ڈا ئون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔