نماز پڑھنے والے طالب علم کا لیپ ٹاپ چور لے اڑا

ویڈیو سامنے آ گئی ، مقدمہ درج ،ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے : پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں واقع جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران نامعلوم چور داخل ہو کر ایک طالب علم کا قیمتی لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے نقدی چرا کر فرار ہو گیاپولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم، ثالب ندیم، نماز کی ادائیگی میں مصروف تھا کہ اسی دوران ملزم اس کا سامان لے اڑا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی ہے جس میں ملزم کو مسجد سے لیپ ٹاپ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویڑن شہر بانو نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہیگارڈن ٹاؤن پولیس نے طالب علم ثالب ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔