بھارت میں اجازت کے بغیر نماز پڑھنے پر 4 مسلمان گرفتار

 20 افراد بغیر اجازت  ایک عارضی ٹین شیڈ میں نماز ادا کر رہے تھے:پولیس
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی ریاست اترپردیش کے بریلی ضلع میں بغیر اجازت نجی پراپرٹی کے شیڈ کے اندر نماز ادا کرنے پر چار مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی حکام کا دعوی ہے کہ وہاں ایک مسجد غیر قانونی طور پر بنائی جا رہی تھی۔ یہ معاملہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سامنے آیا۔بھارتی میڈیا کے مبطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 20 سے زائد لوگ بغیر اجازت کے ایک عارضی ٹین شیڈ میں نماز ادا کر رہے تھے۔ یہ شیڈ جام ساونت شمالی نامی گاں میں ایک اراضی پر بنایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق حکام سے اجازت لیے بغیر مسجد بنانے پر 7 افراد اور کچھ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے