لاہور (کرائم رپورٹر) نیو انارکلی کے علاقے میں پولیس نے اسلحہ کے زور پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے اپنی فیملی کے ہمراہ گلی میں آنے والے شان نامی نوجوان پر حملہ کیا اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایاواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ملزمان کو گلی میں بیٹھے نوجوان پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیفوٹیج میں ملزمان کو تشدد کے دوران جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہیپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے محض گلی میں آنے کی بنیاد پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیایس ایچ او نیو انارکلی محمد اختر نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔