ہاشم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے دھرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین پر تشدد اب نہیں خواتین پر اٹھنے والا ہر ہاتھ پہنے گا ہتھکڑیاں اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم ہاشم علی کوگرفتار کرلیا اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے مطابق ملزم کو ویڈیو میں خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیویڈیو سامنے آنے پر ملزم ہاشم کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا