امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کیلئے جہاز نہ بھیج سکے، طاقت کا توازن واضح ہے‘ خلیج فارس ہمارا آپریشنل علاقہ ہے
تہران(آئی این پی)ایران کی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا ہرمز سے جہاز نکلوا سکتا ہے تو آکر دکھائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوی کمانڈر نے کہا کہ ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، طاقت کا توازن واضح ہے۔پاسداران نیوی کمانڈر کا کہنا ہے خلیج فارس ہمارا آپریشنل علاقہ ہے، امریکا نکل جائے۔