انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ نکلوا لیے

رقم کے لالچ میںخالہ زادکو دھوکے سے گھر بلایا اورساتھیوں کی مدد سے قتل کردیا ،ملزم گرفتار، لاش اورکٹا ہوا انگوٹھابرآمد
 شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ )شیخوپورہ میں کزن کو قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے خالہ زاد بھائی کو قتل کیا جس کی لاش کار سے برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی نے کزن کو دھوکے سے بلوا کرقتل کردیا۔ مقتول یاسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔ ملزمان نے قتل کرنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پیسے نکالنے کے لیے مقتول کا انگوٹھا کاٹا اور 10لاکھ روپے نکلوائے،ملزمان مزید رقم نکلوانا چاہتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے کھڑی کار سے ڈیڈ باڈی برآمدکرلی۔ ملزمان لاش نہر میں پھینکنے جارہے تھے کہ پکڑے گئے۔ملزمان سے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کرلیا گیا ۔