کمانڈر چٹاگام بنگلہ دیش نیوی کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) بنگلہ دیش بحریہ کا وفد، کمانڈر چٹاگام(کام چٹ) ریئر ایڈمرل محمد معین الحسن کی قیادت میں، جاری دوطرفہ بحری مصروفیات کے تحت نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کے مطابق دورے کے دوران، وفد کے سربراہ ریئر ایڈمرل محمد معین الحسن نے چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں دوطرفہ بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور علاقائی سلامتی کے طریقہ کار کو تقویت دینا شامل تھا