تہران(آئی این پی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت صرف اس ملک کو دی جائے گی کہ جو امریکہ اور اسرائیل کے سفیر کو ملک بدر کرے گا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کو شئیر کیا گیا ہے جس میں ایرانِ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ کوئی بھی عرب یا یورپی ملک جو اپنے ملک سے اسرائیل اور امریکہ کے سفیروں کو نکال دے گا، انھیں کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مکمل اختیار اور آزادی حاصل ہوگی۔