عوام ایکسپریس کو مکمل اوورہال اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا :حنیف عباسی

 اسلام آباد(آن لائن ) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے  عوام ایکسپریس کو مکمل اوورہال اور جدید سہولیات کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا اور عوام ایکسپریس کو پریمیم ٹرین سروس بنانے کے جامع منصوبے کی تیاری کی ہدایت کی ہے‘منصوبے کے تحت عوام ایکسپریس میں 40 نئی کوچز شامل کر کے اسے مکمل طور پر جدید طرز پر بحال کیا جائے گا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، مختلف ایکسپریس ٹرینوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔