وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا عوام ایکسپریس کے واقعہ کا نوٹس،سات روز میں رپورٹ طلب

    اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے واقعہ کا نوٹس لیتے  ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق عوام ایکسپریس کا واقعہ لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا،حادثہ کے باعث 2 کوچز پٹری سے اتری اور لگیج وین سمیت 3 بوگیاں الٹ گئیں۔اطلاعات کے مطابق ایک مسافر جاں بحق جبکہ 21 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ دو شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال جبکہ باقی معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے ایک مسافر کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے