دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے ،نہ خلف بچے کا بھی علاج کرینگے، پریس کانفرنس
راولپنڈی (آن لائن) ریلوے کے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس پر حملہ دراصل پاکستان پر وار ہے ہماری فورسز نے غیر ملکی طاقتوں و بروقت اور بھرپور جواب دیا ملک کے اندر موجود کالی بھیڑوں نے اس سانحہ کو مذاق اور طنز بنانے کی کوشش کی، دشمن نما لوگوں کو قوم و دنیا نے پہچان لیا، اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جہاں چھپیں گے انہیں ادھر ہی گھس کر ماریں گے، ساتھ ہی ناخلف بچے کا بھی علاج کیا جائے گا۔ گذشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے سانحہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس پر شکر گزار ہیں۔ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے، ہمارے سکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں ،دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب پاکستان بھی دے ،گا غیر ملکی طاقتیں کس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح ان کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔