حنیف عباسی کی 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی پورٹ)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر ز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر ایک جیسے بینچز نصب کرنے اور لاہور، کراچی کی طرز پر دیگر سٹیشنوں کی صفائی آ ئوٹ سورس کرنے کی ہدایت کی۔