جواریوں کیخلاف شکنجہ سخت

668ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی37لاکھ 97ہزارسے زائد کی رقم برآمدکرلی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 668ملزمان کو گرفتارکر کے 175مقدمات درج کیے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گذشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی37لاکھ 97ہزارسے زائد کی رقم برآمدکرلی گئی ہے۔ سٹی ڈویژن میں قمار بازی کے238،کینٹ میں 182، سول لائنزمیں 49، صدرمیں 42، اقبال ٹاؤن میں 96 اور ماڈل ٹاؤن میں 61ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔