پولی مارکیٹ کے گمنام جواریوں نے جنگ و امن کو 'کیسینو' بنا دیا،برطانوی اخبار

لندن(آئی این پی )برطانیہ کے اخبار دی گارڈین کی ایک حالیہ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ہزاروں گمنام افراد جنگوں، حملوں اور عالمی سیاست کے نتائج پر کروڑوں ڈالرز کا جوا کھیل رہے ہیں۔یوکرین کے محاذ سے لے کر امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی تک، ہر اس واقعے پر شرطیں لگی ہوئی ہیں جس میں انسانی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے۔مثال کے طور پر، یوکرین کے ایک شہر پر روسی قبضے کے حوالے سے پانچ لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی شرط لگی ہوئی ہے، اور ان جواریوں کے لیے انسانی زندگیوں سے زیادہ یہ اہم ہے کہ نقشہ بنانے والے ادارے کب اس شہر کو روسی کنٹرول میں دکھاتے ہیں