لاہور ( کرائم رپورٹر )وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کا اجلاس ہوا،ڈی جی طیب فرید نے محکمانہ امور اور انتظامات بارے بریفنگ دی،وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی شریک تھے۔لاہور، گوجرانوالہ ،راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔عید کے ایام میں پانی کی سپلائی اور بروقت نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، ڈی جی طیب فرید نے بتایا عید سے قبل ڈرینز کی صفائی، مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے گا، بلال یاسین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو گٹروں یا نالوں میں نہ بہائیں۔