عید ایام میںایک لاکھ شہریوں نے پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا میں عیدالفطر کے 3روز میں 95ہزار سے زائد سیاحوں نے شمالی علاقوں کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔خیبر پختونخوا سیاحتی اتھارٹی کے مطابق عید کی تین روزہ چھٹیوں میں 95ہزار 200سیاحوں نے پرفضا وادیوں کا رخ کیا۔کاغان اور ناران سب سے زیادہ افراد پہنچے جن کی تعداد 42ہزار سے زائد رہی ،گلیات کی سیاحت 28ہزار افراد نے کی جبکہ کمراٹ جانے والے سیاحوں کی تعداد 16ہزار 400رہی ۔کیلاش اور گرم چشمہ کی سیاحت کے لیے 8ہزار 400افراد نے رخ کیا ۔ بونی اور مستوج میں بھی 1200 افراد پہنچے جبکہ سوات جانے والوں کی تعداد کا ڈیٹا ابھی تک موصول نہ ہوسکا۔