عید ایام میں غیر قانونی مکینیکل جھولے ، 2افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ عید کے ایام میں متحرک رہی اور غیر قانونی طور پر مکینیکل جھولے لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے مطابق دو افراد کو غیر قانونی جھولے لگانے پر گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف استغاثہ بھی جمع کر ا دیا گیا ۔