لاہور (خصوصی رپورٹ)واسا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں صفائی، نکاسی آب اور پانی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ٹاو نز کے ڈائریکٹرز، ایکسینز، ایس ڈی اوز اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ خصوصی ایس او پیز جاری کرکے واضح ہدایات دی گئیں کہ شہر بھر میں سیوریج، نکاسی آب اور واٹر سپلائی کا نظام ہر صورت فعال رکھا جائے گا۔تمام افسر اور فیلڈ سٹاف 24گھنٹے الرٹ رہیں گے۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام کمپلینٹ سینٹرز اور ایمرجنسی ڈیسک مسلسل فعال رہیں تاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔