ایم ڈی واسا کا شہر میں بارش پر نکاسی آب کا جائزہ

 نشیبی علاقوں کا دورہ، نکاسی آب آپریشن موثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت 
 لاہور (خصوصی رپورٹ)منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے شہر بھر میں وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا نے جیل روڈ ، قرطبہ چوک ،مال روڈ ، کوپر روڈ، نابھہ روڈ اور لکشمی چوک مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر گلبرگ ایم امجد اور ڈائریکٹر گنج بخش ٹائون شرجیل حسین نے نکاسی آب آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسانے نکاسی آب آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے۔ لاہور شہر بھر میں گزشتہ روز علی الصبح سے وقفہ وقفہ سے بارش کے دوران واسا کا نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری رہا اورنشیبی علاقوں میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نکاسی آب آپریشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔