ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائیگا ڈرائیورز اور مالکان کو کرایہ نامہ نصب کرنے کی بھی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا اوورلوڈنگ،چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئیتمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز پردیسیوں سے زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائیگاڑی ڈرائیورز اور مالکان کو کرایہ نامہ نصب کرنے کی بھی ہدایت دی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیںٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر اوورلوڈنگ کرتے ہوئے انسانی جانوں سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائے گاتیز رفتاری کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق پردیسوں کی باآسانی جانے اور واپسی کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیںپردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہوگئی