گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کرنیوالے4 افراد کیخلاف مقدمات درج

قصور(خصوصی رپورٹ)اوورلوڈنگ کرکے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات آئی پی عدنان اور اے ایس آئی ریاض الحسن نے مقدمات درج کروائے کہ ملزموں محمدامجد، محمدارشد، اسرار حسین، محمداعجاز نے اوورلوڈ گاڑیاں چلاکر عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے۔ جس پر پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے چاروں اوورلوڈنگ کرکے گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔