نمبر پلیٹوں میں تبدیلی کرنیوالوں کا گھیرا تنگ

 غیر قانونی نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک کا غیر قانونی نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیا صوبہ بھر میں زیرو ٹالرنس پر غیر قانونی، فینسی، جعلی اور غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت کی ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز پنجاب سید غضنفر علی شاہ اس مہم کی مانیٹرنگ کریں گے صوبہ بھر میں نمبر پلیٹس میں رد و بدل کرنے والوں کے خلاف چالان کے ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔نمبر پلیٹس میں تبدیلی کرکے ای چالان اور کیمروں کی نظر سے بچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جرائم پیشہ افراد غیر قانونی اور جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال سے باآسانی قانون کی گرفت میں آسکے گے۔نمبر پلیٹس گاڑی کی پہچان ہے اور گاڑی کی پہچان کو چھپانا سنگین قانونا جرم ہے۔بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے،مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہونگے۔غیر قانونی اور جعلی نمبر پلیٹس لگا کر اپنا مستقبل تاریک مت بنائے۔تمام شہری ایکسائز کی رجسٹرڈ اور نمونہ کے مطابق پلیٹس کا استعمال کریں ٹریفک پولیس کا اس مہم میں ساتھ دیجیے اور پنجاب کو محفوظ بنائیں۔