لکی مروت میں 2سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد،خوف وہراس

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں  وانڈہ شہاب خیل کے علاقے میں دو سالہ معصوم بچے کی بوری بند لاش ملی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق معصوم سہیل کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کئے  جانے کا انکشاف ہوا۔پولیس حکام کے مطابق دو سالہ سہیل گزشتہ روز گھر سے لاپتا ہوا تھا اور آج بوری بند لاش ملی۔معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔