عید الاضحیٰ پر تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ، 9 انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل

عید الاضحیٰ پر تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ، 9 انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کا غیر اخلاقی پرفارمنس پر سخت کارروائی کا اعلان

عید الاضحیٰ کے موقع پر تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس ونگ کی 9 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ڈراموں کی ٹکٹیں خرید کر مانیٹرنگ کریں گی۔ مانیٹرنگ میں ڈراموں کے اوقات، غیر اخلاقی جملے بازی، اور شائقین سے براہِ راست بات چیت کو خاص اہمیت دی جائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جس بھی تھیٹر میں ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مانیٹرنگ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے دس اداکارائیں اور چھ اداکار ہٹ لسٹ پر ہیں۔

عظمی بخاری نے واضح کیا کہ عید پر خلاف ورزی کرنے والے تھیٹروں کو سیل کر دیا جائے گا اور تھیٹر کو سدھارنے کے لیے سختیاں ناگزیر ہیں۔